27 دسمبر 2014 - 09:40
پاکستانی فوج کے حملے، ۲۳ طالبان ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن میں تیئیس طالبان ہلاک ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن میں تیئیس طالبان ہلاک ہوگئے ۔شین ہواکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج نے اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان  کے قبائلی علاقے دتہ خیل پر پاکستانی فوج نے ہوائی حملہ کرکے طالبان کے تیئیس افراد کو ہلاک کردیا۔پاکستانی فوج کے اس بیانیہ میں یہ بھی آیاہے کہ  فوج کے جنگی طیاروں  نے دتہ خیل کے علاقے میں طالبان کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں تحریک طالبان پاکستان کے کئی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔پاکستانی فوج نے اسی طرح یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس ہوائی حملے میں طالبان کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو بھی تباہ کردیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲